مزید خبریں

اسلام آباد:مقامی عدالت نے پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں مراد سعید کی 5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے پولیس کو20 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ حکمران بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے جمہوریت اورآئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔موجودہ حکمران
انقلاب روکنے میں ناکام ہوں گے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔