اسلام آباد (آن لائن) پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ اور وزیرخزانہ کون ہوگا ؟فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔ وزارت خزانہ کا قلمدان حاصل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کھینچا تانی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا نام بطور وزیر خزانہ کے سامنے آ گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم عثمان محنود کا نام زیر گردش ہے۔ ذرائع
کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو وزارت خزانہ دیے جانے پر مخدوم عثمان کا بجٹ پیش کیے جانے کاامکان ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال وزیر خزانہ کا نام فائنل نہیں کیا جا سکا۔ پنجاب کا وزیر خزانہ نہ ہونے کے باعث حکومت کو بجٹ تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب کے 8 وزرا کے حلف کے بعد رواں ہفتے مزید وزرا کے حلف لیے جانے کاامکان ہے۔ رواں ہفتے اتحادیوں پر مشتمل 12 سے زائد ارکان اسمبلی کا حلف اٹھایا جانے کاامکان ہے۔