مزید خبریں

سازش کی تحقیقات کیلیے کمیشن قائم کیا جائے، بابر اعوان

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی میں تسلیم کیا گیا، مداخلت ہوئی، تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے، کرائم منسٹر کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، ہمارے ارکان کو جو نوٹسز جاری کیے گئے وہ غیر قانونی ہیں، وزیراعظم امپورٹڈ نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا
کہ پی ٹی آئی کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، استعفے دے چکے کوئی بھی رکن قومی اسمبلی میں نہیں جائے گا، جلسے جلوس کرنا ہمارا حق، آئین اس کی اجازت دیتا ہے، شریف فیملی کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیکورٹی سے متعلق خدشات پر ہمیں نئے شواہد مل رہے ہیں، مطالبہ کرتا ہوں وکلا کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم کیے جائیں، عمران خان کا مؤقف درست ہے، وہ پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، یہ پاکستان کو معاشی طور پر سری لنکا سے بھی بدتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، ہمارے ایم این ایز کو جو نوٹسز جاری کیے گئے وہ غیر قانونی ہیں، وزیراعظم امپورٹڈ نہیں ہوسکتا۔