مزید خبریں

میرپور خاص: اسکیم نمبر 2 کے رہائشی کا احتجاج

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)اسکیم نمبر 2 کے رہائشی خرم علی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ سابق کاروباری شراکت داروں نے جینا محال کر دیا ، مختلف اضلاع میں میرے خلاف 8 مقدمات درج کروائے جن میں عدالتوں نے مجھے باعزت بری کر دیا ہے، 12 مئی کو مجھے اسلحے کے زور اغواء کر کے 2 دن حبس بے جا میں رکھنے کے بعد چرس رکھنے کے الزام کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ہے، اعلیٰ حکام وسیم خان، ادریس غوری اور عارف زمان کے مظالم سے نجات دلوا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کریں۔