مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

حیدرآباد،تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرشعیب احمدملک،میونسپل کمشنرفاکرشاکرکی ہدایت پرعدالت عالیہ کے حکم کے مطابق بلاتفریق تجاوزات اورقبضہ خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کی جائیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرانکروچمنٹ سیل لطیف آباد فیاض حسین کلہیارو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹی ناصرلودھی کے زیرنگرانی عملہ غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں میں مصروف ہے۔اینٹی انکرچمنٹ سیل سٹی شاہی بازا ر،کوہ نور چوک اور مارکیٹ ٹاور سے ناجائز تجاوزات ختم کروادی گئی ہیں۔ کوہ نور چوک،شاہی بازار میں لگے تخت ٹھیے،ٹھیلے اور پتھارے ختم کردیے گئے اور دوبارہ ٹھیلے لگانے والوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ دوبارہ تخت اور ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور بھای جرمانہ عائدکیاجائے گا۔مارکیٹ ٹاور، سول اسپتال کے پاس گڈز ٹرانسپوٹ کی بکنگ آفس کے سامنے روڑ پر رکھے سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا اور روڑ پر ٹریفک کی روانی کو جاری رکھاگیا ہے روڑ اور فٹ پاتھ پر لگے ٹھیلے،ٹھیے ہٹاکر روڑ اور فٹ پاتھ ایریا کلیئر کروادیا گیا پنجرہ پول مین روڑ پر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے ٹھیلے،ٹھیے اور پتھارے ہٹادیے گئے اورٹریفک کی روانی کوبحال کروایا گیا ہے۔لطیف آباد نمبر 2-5 بھٹائی اسپتال اورمختلف ایریاز میں ناجائزتجاوزات کے خلاف اینٹی انکرچمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھیلے، ٹھیے اور پتھارے ختم کروادیے اور سامان قبضے میں لے لیا روڑ اور فٹ پاتھ ایریا کلیئر کروادیا گیا حالی روڑ میں روڑ پر رکھے ٹھیلے،ٹھیے اورپتھارے ہٹادیے ۔محمدی چوک اور آٹوبھان روڑ سے ناجائزتجاوزات ختم کروادی گئیں اور سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں ختم کرکے ٹریفک کی روانی کو جاری رکھاجارہا ہے مین روڑ اور فٹ پاتھ پر رکھے ٹھیے اور پتھارے ہٹادیے گئے اور مختلف ایریاز سے سامان قبضے میں لے لیا گیا اور روڑ اور فٹ پاتھ ایریا کلیئر کروادیا گیا سوفٹ اور پکی غیر قانونی قبضہ ریلوے پھاٹک فتح چوک سے واگزار کروادیا گیا اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ اعلیٰ افسران اور عدالت کے حکم کے مطابق ناجائز تجاوزات قبضہ خوروں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رکھی جائیں گئی۔