مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

ٹنڈوآدم ،بی جے پی رہنما کی توہین رسالت پر ملک بھر میں احتجاج

ٹنڈوآدم (پ ر)بی جے پی رہنما کی جانب سے توہین رسالت پر ملک بھر میں احتجاج ،عالمی عدالت میں مقدمہ چلاکر گستاخ رسول کو سزائے موت دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان،پاسبان ختم نبوت پاکستان ،محافظین ختم نبوت سندھ ،شبان ختم نبوت پاکستان ،جمعیت علما اسلام س ،مجاہدین ختم نبوت سندھ کی جانب سے اسلام آباد،لاہور،اکوڑھ خٹک ،ملتان، کے پی کے،بلوچستان کراچی،لاڑکانہ حیدرآباداور ٹنڈوآدم سمیت ملک بھر میں مفتی محمد حسن ،مفتی محمد طاہر مکی ،مولانا محفوظ الرحمن شمس،قاری محمد عارف شیخ ،قاری عبدالرحمن الحذیفی ،مولانا محمدعثمان سموں ،محمد محرم علی راجپوت،مفتی نافع مصطفی،حافظ شیر اسامہ بن طاہرودیگر رہنمائوں نے بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے اسلام اور پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز بیان پر شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارت کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے،عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ فوری بنیادوں پر بھارتی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کریں ،مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ شہباز شریف کا صرف مذمتی بیان ناقابل قبول ہے اس کو ہم مسترد کرتے ہیں ،پاکستانی حکومت مکمل بھارت کیساتھ اپنے تعلقات ختم کرے اور سفیرکو ملک بدر کرے جب تک گستاخو ں کو سرعام پھانسی نہیں دی جاتی بھارت کیساتھ کوئی تعلقات قائم نہ کیے جائیں ،صرف اخباری بیانات حکومت نہ دے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے ،شہبازشریف فریادی بنیں ،علما نے کہا کہ مسلمان توہین رسالت پر مشتعل ہیں جس کاکوئی بھی خطرناک ردعمل آسکتا ہے جس کی تمام تر ذمے داری بی جے پی پر ہوگی۔