مزید خبریں

دادو: پیپلز پارٹی کی پاکستان ڈے کے عنوان سے ریلی

دادو(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی ضلع دادو کی جانب سے ضلع صدر ایم این ایسردار رفیق احمد جمالی کی قیادت میں پاکستان ڈے کے عنوان سے پیپلز پارٹی کے ضلع دادو آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ایم پی اے کلثوم چانڈیو، پیپلزپارٹی ضلع دادو سینئر نائب صدر غلام شبیر ابڑو، صدر تعلقہ دادو شمس الدین بابن پنھور، قاضی امتیاز، شہزاد بھنڈ، خالد میرانی، رفیق میرانی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلع صدر اور ایم این اے دادو جوہی سردار رفیق احمد جمالی نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے قائدین کی لاش اٹھا کر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا لیکن عمران خان ملک پر قابض کیا گیا تھا جس کو آئینی اور قانونی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے اس کو ہٹایا گیا جس بعد وہ اب اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا ہے جو اب ملک اور پاک آرمی کے خلاف ایسے بیان دے رہاہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت اور احتجاج کرتے ہیں اس نے کہاکہ جب تک پیپلزپارٹی کا ایک کارکن بھی ہے تب تک پاکستان قائم و دائم رہے گا ریلی کے اختتام کے بعد ایم این اے دادو سردار رفیق احمد جمالی نے دادو پریس کلب پہنچ کر کلب کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر افتتاح کیا۔