مزید خبریں

مٹیاری:صوبائی سیکرٹری صحت کے احکامات پر انکوائری کمیٹی تشکیل

مٹیاری(نمائندہ جسارت)تعلقہ نیوسعیدآباد سرکاری اسپتال میں عوامی شکایت پر صوبائی سیکرٹری صحت کے احکامات پر انکوائری کمیٹی تشکیل ،انکوائری کمیٹی نے اسپتال میں بدانتظامی اور کرپشن کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی سندھ کے ضلع مٹیاری کے تحصیل نیو سعیدآباد میں قائم سرکاری تعلقہ اسپتال میں بدانتظامی کی شکایت پر صوبائی سیکرٹری صحت کے احکامات پرڈپٹی کمشنر مٹیاری کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے21 اپریل کو قومی شاہراہ پر ہونے والے حادثے کے وقت ایم ایس اور ڈاکٹرز کی غفلت، لاپروائی کرنے کی انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے جس میں ٹیم کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے بجٹ مختص ہونے کے باوجود نیو سعیدآباد اسپتال میں ایم ایس ، ڈاکٹرز عملے کی کھلی لاپروائی اور مجرمانہ غفلت شامل ہے اسپتال میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر نہیں چلایا جاتا بجٹ کے باوجود مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں سہولیات میں فقدان کیاہواہے رپورٹ میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ اسپتال میں سروس کو بہتر بنانے کے لیے تمام مطلوبہ مشینری، آلات، میڈیکل اور نان پیرامیڈیکل اسٹاف نہایت ہی ضروری ہے، کمیٹی کی سفارشات کے مطابق میڈیکل سپریڈنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال سعیدآباد کے خلاف ڈسپلینری ایکشن لیا جائے اور اسپتال کے بجٹ کی تحقیقات کے لیے ایک الگ سے انکوائری بھی تشکیل دی جائے۔