مزید خبریں

پاکستان اسٹاک میں تیزی: انڈیکس میں262 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41300پوائنٹس سے بڑھ کر41500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ56.43فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،ریفائنری ،پراپرٹیز ،ٹیلی کام اور بینکنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری ی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41600پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر تکنیکی کریکشن کے سبب مارکیٹ اس سطح پر برقرار نہ رہ سکی تاہم مارکیٹ مثبت زون ہی میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 262.33پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41314.88پوائنٹس سے بڑھ کر41577.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 134.56پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15733.75پوائنٹس سے بڑھ کر15868.31پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28470.26پوائنٹس سے بڑھ کر28539.97پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے بدولت مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب 52کروڑ43لاکھ97ہزار68روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب 31ارب 70کروڑ 61 لاکھ96ہزار940روپے سے بڑھ گیا ۔