مزید خبریں

پنجاب، ضمنی الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی کا آج آخری دن

لاہور (آن لائن)ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج ( منگل ) تک جمع ہوں گے۔ ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی آج 7جون آخری تاریخ ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون ،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 15 جون تک دائر کروائی جاسکیں گی۔