مزید خبریں

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی خودکش حملوں کی دھمکی

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عطا اللہ ایڈووکیٹ نے حکومت کو خودکش حملے کی دھمکی دے دی۔اپنے بیان میں عطا اللہ نے کہا کہ ملک چلانے والے سن لیں، عمران خان کے ایک بال کو بھی نقصان پہنچا تو نا صرف وہ بلکہ ہزاروں اور بھی خودکش تیار ہیں۔انہوں نے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک چلانے والے سن لیں اگر ایم این اے نے کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا،نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔ انہوں نے وڈیو پیغام میں مزید کہاکہ ہزاروں خودکش تیار ہیں۔یاد رہے کہ عطا اللہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔