مزید خبریں

پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نا اہلی ہے‘میاں منشا

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان کے ممتاز صنعتکار میاں محمد منشا نے پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نا اہلی ہے، دنیا کے سارے بڑے ائیرپورٹ نجی شعبے کے پاس ہیں ،لاہور ائیر پورٹ کی بھی نجاری کی جانی چاہیے،خلیجی ملک پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی گیس ادھار دینے کو تیار ہے، سعودی عرب سے 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں منشا نے کہا کہ سن رہا ہوں مڈل ایسٹ کی کمپنی گیس کے لیے 3 بلین ڈالر دے گی اور 2 بلین ڈالر قومی خزانے کو دے گی جب کہ خلیجی ملک پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی گیس ادھار دے گا۔ لاہور ائیرپورٹ کی تین ماہ میں نجکاری کی جا سکتی ہے کیونکہ دنیا کے سارے بڑے ائیرپورٹ نجی شعبے کے پاس ہیں، ملکی ترقی کی شرح اب 10 فیصد سے نیچے نہیں جانی چاہیے، امریکا میں بھی ریل، اسٹیل اور تیل کے بڑے سرمایہ کار تھے جنہوں نے اپنے ملک کو آگے بڑھایا، بہت سارے ممالک میں تجارتی خسارے ہوتے ہیں، ہم کیوں اس سے گھبراتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا مسئلہ بھی اب حل ہو چکا ہے اور نیب کا مسئلہ ختم ہونے سے ہراسگی کا معاملہ ختم ہوچکا، احد چیمہ نے بیوروکریسی سے استعفیٰ دیا، ان جیسے بیوروکریٹس کو کام کا موقع ملنا چاہیے، پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نا اہلی ہے۔