مزید خبریں

Jamaat e islami

فرنچ اوپن، رافیل نڈال چیمپئن بن گئے

پیرس (جسارت نیوز) فرنچ اوپن میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے ایک بار پھر اپنی سکہ جمادیا۔کلے کورٹ کے بادشاہ کہلانے والے نڈال نے فائنل میں ڈنمارک کے کیسپر رووڈ کو شکست دیکر 14ویں فرنچ اوپن ٹرافی قبضے میں کرلی، یہ ان کے کیریئر کی 22ویں ریکارڈ گرینڈ سلم ٹرافی بھی شمار ہوئی، وہ اپنے ہم عصروں راجرفیڈرر اور نووک جوکووچ سے اب 2 قدم آگے بڑھ گئے۔فیصلہ کن معرکے میں نڈال کو 8 سیڈ حریف سے کسی خاص مزاحمت کا سامنا نہیں رہا، انھوں نے ابتدائی سیٹ 6-3 سے جیت کر دوسرے سیٹ میں بھی اسی مارجن سے کامیابی پائی، اسپینش اسٹار نے تیسرے سیٹ میں 6-0 سے کامیابی سمیٹ کر مشن مکمل کرلیا۔