مزید خبریں

مرناقبول ہے شان رسالت ؐ میں گستاخی برداشت نہیں‘سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر مودی کے اسلام دشمن نظریے کو دفن کردینگے،مرسکتے ہیں نبی کریم ؐکی شان میں گستاخی کسی طور بھی برداشت نہیں کرسکتے ،بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپورشرمار کی پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں،دین اسلام میں گستاخ رسول کی سزاموت ہے ،گستاخ رسول کو سزا دلانے کیلیے مودی کی گردن کو دبوچنا ہوگا ،نبی کریم ؐکی شان میں گستاخی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ،گستاخ رسول کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے بھارت میں 1500سے زائد مسلمانوں پر مقدمہ درج کرنا انصاف کا قتل اور جنونیت کی حد ہے ،حکومت پاکستان فوری طور پر بھارتی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے ۔