مزید خبریں

تھرکول بلاک 1سے منتقل ہونے والوں کے واجبات اداکرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھر کول بلاک 1 میں 1320 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کے منتقل ہونے والے گھرانوں کو ان کے واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں تاکہ جو گھرانے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں وہ جلد از جلد اپنی آبادکاری میں حائل پریشانیوں کا حل پاسکیں۔وزیر توانائی سندھ نے یہ ہدایات شنگھائی الیکٹرک اور سائنو سندھ لمیٹڈ کے افسران کے ساتھ محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں شنگھائی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر مینگ (Meng) کے ساتھ دیگر افسران اور سائنو سندھ ریسورسز لمیٹڈ کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھر پارکر نے تھر کول بلاک 1 سے منتقل ہونے والے گھرانوں کی سروے رپورٹ پیش کی۔