مزید خبریں

این اے 240کے انتخابات ‘پی ایس پی نے عدالت سے رجوع کرلیا

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)این اے 240 ضمنی انتخابات ,پاک سر زمین پارٹی نے پولنگ ڈے تبدیل کرانے کیلیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ایس پی امیدوار نے ضمنی انتخابات چھٹی والے دن اتوار کرانے کی استدعا کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پولنگ 16 جون بروز جمعرات کو ہوگی ، پولنگ ورکنگ ڈے کو ہوئی تو ملازمت پیشہ ووٹرز کو حصہ لینے میں شدید مشکلات ہوں گی،ووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہے گا جو جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔