مزید خبریں

جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت کورنگی میں اسپرے

 

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت کورنگی کے ایریا ڈبل روم کے علاقوں میں ڈینگی مچھروں ودیگر حشرات ارض سے بچاؤ اور ان کے خاتمے اسپرے کیا گیا۔پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین نادر علی خان لودھی اور وارڈ کونسلر کے امیدوار سید حارث احمد نیاسپرے مہم کی نگرانی کی۔جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین نادر علی خان لودھی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت علاقے میں اسپرے مہم عوام کی عملی خدمت ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخاب جماعت اسلامی ہی کامیاب ہوگی۔