مزید خبریں

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے پروگرام “بحالی ہاکی” کے تحت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان ہاکی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوگیا، انڈس یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کے ایچ اے اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے، کراچی ہاکی ایسوسی کی جانب سے صوبائی وزیر ترقی نسواں، پی ایچ ایف وومن ونگ سندھ کی جنرل منیجر و چیئرپرسن کے ایچ اے سیدہ شہلا رضا، حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ کھیل کے کوآرڈینیٹر برائے ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام، سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر و سیکریٹری کے ایچ اے سید حیدر حسین، انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین اور رجسٹرار انڈس یونیورسٹی یاسر آمین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب میں کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ ستارہ امتیاز (ملٹری) طارق حلیم سوری، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، ہاکی لیجنڈز اولمپیئنز حنیف خان، ناصر علی،وسیم فیروز احمد عالم، شہزادہ معین، محمود ریاض، جاوید اقبال، ابوذر امراؤ اور دیگر اہم شخصیات سمیت طلباکی بڑی تعداد موجود تھی۔