مزید خبریں

شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10لیگ کرکٹ، مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے

میرپورخاص(بیورورپورٹ)شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپورخاص پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے،پہلے میچ میں شہید محمود سلطان الیون نے شاھ اینڈ خان تھنڈرز کو 43رنز سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شہید محمود سلطان کی ٹیم نے 114رنز بنائے بہرام خان نے 41اور زاہد حسین نے 23رنز اسکورکئے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شاھ اینڈ خان تھنڈر کی ٹیم 71رنز بناسکی محمد وسیم نے 20رنز بنائے شہید محمود سلطان کے زاہد حسین نے 3جبکہ صابر علی اور سلما ن آرائیں نے 2,2وکٹیں حاصل کیں دوسرے میچ میں ینگ الیون ٹائیگرز کی ٹیم نے سنسی خیز مقابلے کے بعد بلند لائنز کی ٹیم کو 8رنز سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ینگ الیون کی ٹیم نے 149رنز بنائے احتشام کاکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری بنائی انہوں نے 10چھکوں کی مدد سے 72رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جبکہ انیس گدی نے 29رنز بنائے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے بلند لائنز کی ٹیم 141کی رنز بناسکی محمد صدام 55،ریحان نظام 43رنز بناسکے ینگ الیون کے رحمت کلہوڑو نے 2وکٹیں حاصل کیں قبل ازیں میچوں میں آنے والے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد سوائی خان چھلگری سے تعارف کرایا گیا۔