مزید خبریں

31 دسمبر سے قبل مردم شماری کے نتائج جاری کیے جائیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (صباح نیو) الیکشن کمیشن نے حکومت سے 31 دسمبر سے قبل نئی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد نتائج جاری ہوئے تو حلقہ بندیاں 2017ء کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گی، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پرانی انتخابی فہرستیں استعمال کی جائیں گی، ووٹرز فہرستوں کے حوالے سے شکوک پیدا کرنا افسوس ناک ہے۔ پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ نافذ العمل ووٹر لسٹ کے مطابق ملک میں 12 کروڑ 11 لاکھ ووٹر موجود تھے، گھر گھر تصدیق کے دوران 9 کروڑ 84 لاکھ ووٹرز کی موجودگی، 40 لاکھ افراد کی فوتگی کی تصدیق ہوئی جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہ ہوسکی، الیکشن کمیشن نے ووٹ کی تصدیق ایس ایم ایس کے ذریعے مفت کردی ہے اور1 کروڑ 34 لاکھ افراد نے مفت سروس کے ذریعے اپنے ووٹ کی معلومات لیں۔