مزید خبریں

Jamaat e islami

جرمن وزیر خارجہ2 روزہ دورے پر پاکستان کے لیے روانہ

برلن(صباح نیوز)جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ اس دو روزہ دورے کے دوران بیئربوک وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملیں گی۔جرمن ٹی وی کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انالینا بیئربوک پاکستان میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گی۔ بیئربوک کا تعلق جرمنی کی ماحول دوست گرین پارٹی سے ہے۔جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کا یہ غیر ملکی دورہ چار روزہ ہے اور اس دوران وہ پاکستان کے علاوہ ترکی اور یونان بھی جائیں گی۔