مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد مالی بحران سے باہر نکل آئے ،وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں 2بار اضافہ کرنے کے بعد مالی بحران سے نکل آئے ہیں۔پیر کو ٹویٹر پر اپنے بیان ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ آنے والے دنوںمیں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں گے تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جاسکے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی
اکاؤنٹ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس یا عوام کے پرائیویٹ لاکرز کو منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے آنے والی خبریں غلط اور جانب دارانہ حلقوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔