مزید خبریں

مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کو نوٹس

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار وںکی طرف سے عامر سعید راں اور اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزاروںکے وکلاء نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا۔ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں، الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے۔درخواست گزاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔

کراچی: وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کی عیادت کررہے ہیں