مزید خبریں

پیٹر ولیم نرخوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ میں پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وزارت پیٹر ولیم، وزارت داخلہ اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو 2 ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کو وزیراعظم کا نام فریق کے طور پر واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دیگر درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے کہا کہ پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنا حکومت کا کام ہے۔عدالت نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر متعلقہ وکیل سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں یہ فیصلہ کروں کہ پیٹر ول کی قیمت کیا ہونی چاہیے؟۔جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران ایڈووکیٹ احمد مسعود گجر سمیت دیگر کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیں۔