مزید خبریں

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ،جے یو آئی

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی نے یوم ماحولیات کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حب شہر میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے یہاں کے باشندگان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے محکمہ ماحولیات کے افسران کی ناک کے نیچے مختلف کمپنیوں میں ٹائر، ربڑ، تھیلیاں اور کوڑا کرکٹ مضر صحت جیسی چیزیں جلائے جاتی ہیں اور کمپنیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں آ لودہ پانی کھلی فضا آلودہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے موذی بیماریاں جنم لے رہے ہیں اور حب اور صنعتی ایریا میں کھلے عام محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت کے بغیر کسی ڈر و خوف کے مضر صحت کوڑا کرکٹ جلائے جاتے ہیں اور پورا حب شہر جگہ جگہ گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور ہر طرف دھواں اور گندگی کاتعفن ہے جبکہ پورا سال محکمہ ماحولیات کے افسران اپنی جیب اور مٹھی گرم کرنے میں مصروف عمل ہیں اور نہ کبھی ان گندگیوں کو ختم کرنے کا کوئی اقدام اٹھایا اور نہ کبھی کوئی درخت لگائے اورنہ کوئی مہم چلائی ہے بلکہ اس سلسلے میں ملنے والی سرکاری رقم بھی خوردبرد کی نظر ہوجاتی ہے اور سال میںایک یوم ماحولیات منا کر پھر پورا سال جیب گرم کرنے میں مصروف رہتے ہیں، عوام کی صحت، بہبود پر خاطر خواہ کبھی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے حب شہر میں الرجی،آنکھوں ، سینہ اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریاں عام ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے حب شہر کا ہر شخص متاثر ہے لہذا بالا احکام سے اپیل ہے محکمہ ماحولیات ضلع لسبیلہ کی نااہل افسران اور غفلت برتنے کا فوری نوٹس لیکر ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکے۔