مزید خبریں

ٹھٹھہ پولیس کی مسن پاڑے میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ایک اہلکار زخمی

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کا مسن پاڑے میں منشیات کے اڈے پر چھاپا منشیات فروشوں کی اندھا دھنگ فائرنگ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی، زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ۔ایس ایس پی ٹھٹھہ سول اسپتال زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کو پہنچ گئے۔ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری نے ٹھٹھہ کے بدنام منشیات فروش مراد علی شاہ کے اڈے مسن پاڑے پر چھاپا مارا تو اڈے کے اندر چھپے ہوئے منشیات فروشوں نے اندھادھنگ فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حیدر بخش جاکھرو شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طور پر مکلی سول اسپتال منتقل کردیا گیا مکلی سول اسپتال میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اور دیگر پولیس افسران نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت بھی کی پولیس کی بھاری نفری نے بدنام منشیات فروش مراد علی شاہ کے اڈے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کئی منشیات فروشوں کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں۔