مزید خبریں

سکھر، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے

سکھر (نمائندہ جسارت) بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور سیپکو میں ہونی والی کرپشن سمیت صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف قریشی گوٹھ میں شہروں کی کثیر تعداد نے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سید عمران علی شاہ ،نعیم بلوچ ،عبدالغفار بلوچ، اعجاز بلو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیپکو انتظامیہ کے خلاف فلگ شگاف نعریبازی کی ،شہریوں نے ہاتھوں لوڈ شیڈنگ اور سیپکو میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے خلاف پلے کارڈ اور پنکھے اٹھا رکھے تھے اس موقع پرمذکورہ رہنماؤں و شہریوں نے سکھر اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سیپکو انتظامیہ کو عوام دشمن پالیسیاں اپنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت سیپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر سیپکو انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نا کیا تو عوام سیپکو کا کاگھیراؤ کرنے پر مجبور ہوجائے گی ،پہلے ہی ملک کی عوام بجلی کے اضافی بلوں ،ڈیڈکشن بلز،آئے روز لوڈ شیڈنگ ،اضافی ریڈنگ ،ٹیکسز میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے لیکن حکومت وقت عوام مشکلات دور کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ سیپکو انتظامیہ کی جانب غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا ترہوتی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی شہری شدید گرمی میں مایوسی کا شکار ہوگئے سیپکو چیف و دیگر بالا افسران نے منافع بخش ادارے سیپکو کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے ہر کام کیلئے رشوت طلب کی جارہی ہے جو صارفین کے لیے درد ناک بنتی جارہی ہے عام صارفین کیساتھ سیپکو عملے کا روئیہ انتہائی نامناسب ہوتا ہے مذکورہ رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔