مزید خبریں

حیدرآباد، سخی پیر کے مکینوں کا منشیات فروشوں کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے سخی پیر کے رہائشی افراد نے علاقے میں منشیات کی کھلے عام فروخت اور اس کی آڑ میں پولیس کی جانب سے بے گناہ شہریوں پر تشدد و تذلیل کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شفیق کھوکھر‘ سید حسین شاہ بخاری‘ سہیل سومرو ودیگر نے کہاکہ سخی پیر کے علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات‘ جوا کا کاروباری کھلے عام جاری ہے لیکن علاقہ پولیس مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے علاقے کے عام اور شریف لوگوں کو تھانے بلاکر تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنارہی ہے حالیہ واقعے میں موبائل چوری کے معاملے پر ایس ایچ او غلام حیدر شاہانی نے شفیق کھوکھر کو تھانے بلاکر تشدد کیا اس واقعے کے خلاف ایس ایس پی حیدرآباد کو درخواست دی تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایچ او کے خلاف درخواست دی جائے گی انہوں نے ڈی آئی جی ‘ ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی سخی پیر پولیس کی سرپرستی میں منشیات کی فروخت اور جوا کے اڈوں کا نوٹس لیا جائے اور علاقے مکینوں کو تحفظ وانصاف فراہم کیا جائے۔