مزید خبریں

حیدرآباد: قتل کا کیس خراب کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میٹھا رام لاکیمپس کے طلبہ نے میہڑ میں قتل ہونے والے ساحل گھانگرا کے قتل کیس کو ایس ایچ او کی جانب سے خراب کرنے کی کوشش اور انصاف نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر عزی عابد‘ ذیشان حیدر‘ صدام زئنور‘ ودیگر نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او میہڑ قابل بھیو نے طالب علم ساحل گھانگرا کے قتل کیس میں ملوث ملزمان سے رشوت لے کر کیس خراب کردیا جبکہ ملزمان اقرار کرچکے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ ایس ایچ او علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے اور رشوت خوری میں بدنام ہے جس نے معصوم طالب علم ساحل کے خون کا سودا کرنے کی کوشش کی ہے۔