مزید خبریں

پی آئی ڈی کے تحت صحافیوں کیلیے 2روزہ تربیتی کشاپ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کے ادارے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اور پاکستان انفارمیشن سینٹر کے تحت مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے لیے موبائل جرنلزم پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں کراچی کے مختلف اخبارات، ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز سے منسلک صحافیوں، وی لاگرز، کیمرہ مین، مختلف جامعات کے میڈیا سائنسز کے طلبہ، سوشل میڈیا، ویب سائٹس سے منسلک افراد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ٹرینر ایاز خان نے موبائل جرنلزم پر سوشل میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی، موبائل شاٹ میکنگ، ٹیکنیکس، اسٹوری رائٹنگ، اسکرپٹ رائٹنگ اور موبائل ٹولز کے استعمال سے آگاہ کیا گیا جبکہ مختلف ایپس کے ذریعے موبائل سے وڈیو کی آسان طریقے سے ایڈیٹنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔ اس موقع پر شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی ڈی اورپی آئی سی کی جانب سے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے ،موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ وفاقی سطح پر صحافیوں کے لیے موبائل جرنلزم کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ صحافیوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔