مزید خبریں

صنعتی فیڈروں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنا قرار دیا جائیگا‘وزیر خزانہ

فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد کے تاجروںکے مطالبہ پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے تما م مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی کے ساتھ توجہ دی جائے گی، صنعتی فیڈروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے گا۔ فیصل آباد کے وفد نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ کی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، ڈاکٹر مصدق ملک، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری اور ایف بی آر کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافہ اضافہ ناگزیر تھا اور معیشت کو بچانے کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، فوری طور پر 30اپریل تک کے DLTL کے ساڑھے 40 ارب روپے کے ریفنڈ کلیم ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ریفنڈ بھی فاسٹ ٹریک پر ادا کیے جائیں۔