مزید خبریں

پیٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے ،پرویز الہہیٰ

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا اور سونیا علی رضا سے ملاقات کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا، سرکاری پیٹرول کے پیسے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، سیاسی شہرت کے لیے ایسے ڈراموں کے بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔