مزید خبریں

اسلام آباد:چودھری سجاد سرور کے والدین کیلیے دعائیہ تقریب

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے حکمران گروپ بزنس مین پینل کے اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ،سارک ایس ایم کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق نائب صدر، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق صدر چودھری سجاد سرور کے والد ایس ایس کارگو کے چیف ایگزیکٹو چودھری محد سرور مرحوم اور ان کی اہلیہ کے چہلم کی دعائیہ تقریب ہوئی، جس میں تلاوت قرآن کے بعد نعتیہ کلام پیش کیا گیا اور ممتاز عالم دین ریحان قادری اور نسیم عثمانی نے حقوق والدین کے موضوع پر اظہار خیال کیا، دعائیہ تقریب میں چودھری محمد سرور مرحوم کے صاحب ذادوں چودھری سجاد سرور، سہیل سرور، سعود سرور، علی سرور، اعجاز سرور کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اند سمال انڈسٹریز کے سابق صدور ملک ندیم، ملک ظہیر، رانا محمد ایاز کے علاوہ، خالد چودھری، سردار بہادر اور مرکزی تنظیم تاجراں کے صدر کاشف چودھری، راجا ضیاء، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے کو آرڈینیٹر مرزا عبد الرحمن، چودھری سعید احمد، کامران اختر، فیڈرل یونین آف جر نلسٹس (دستور) کے صدر نواز رضا، آر آئی یو جے کے سیکرٹری فنانس مرزا عبد القدوس اور احباب کے علاوہ ایس ایس کارگو کے اسٹاف کے ارکان شریک ہوئے ، شرکاء نے والدین کے حقوق پر اظہار خیال کو بہت پسند کیا اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعاء کی گئی۔