مزید خبریں

عمران نیازی اپنی ناکامیوں کابوجھ اداروں پر نہ ڈالے،حمزہ شہباز

لاہور (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی جن کو نیوٹرل رہنے کا طعنہ دے رہا ہے، ان کا آئینی کردار یقینا نیوٹرل رہنا ہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ زیک گولڈ اسمتھ اور مودی کی مہم عمران نیازی چلائے اور طعنے ہمیں ،ساڑھے 3 سال کی ناکام خارجہ پالیسی، ناکام معاشی پالیسی، ناکام داخلی پالیسی، ناکام سیاست اور غریب دشمن پالیسیوں کا واحد اور اصل ذمے دار صرف عمران نیازی ہے۔ عمران نیازی اپنی ناکامیوں کابوجھ اداروں اور عوام پر مت ڈالو۔ آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی عمران نیازی کرے، معاشی تباہی عمران نیازی برپا کرے اور الزام ہمیں۔ہمیں یہ معلوم ہے کہ کل عمران نیازی اداروں کے سربراہان کے خلاف ہرزہ سرائی کرے گا۔ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ عمران نیازی نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ اداروں کے سربراہان کے خلاف مہم چلاؤ اور منظم پراپیگنڈا کرو۔ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ عمران نیازی یہ بازی ہار چکا ہے۔عوام پاکستان، عمران نیازی کے پاکستان دشمن گھناؤنے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔ نرگسیت پسندی میں عمران نیازی جو حدیں پار کر رہا ہے، وہ ملک میں انتشار اور فتنہ کا باعث ہیں۔