مزید خبریں

Jamaat e islami

ماحولیاتی تباہی میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، امیر البحر

اسلام آباد(صباح نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہاہے کہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کے لیے آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول اور ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔نیول چیف نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع صرف ایک زمین ہے جس میں ماحولیاتی نظام کی بحالی جیسے عالمی مقصد کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔سربراہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصا آبی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔