مزید خبریں

مزدور رہنما سید محمد نیاز انتقال کرگئے

پاکستان ورکرز فیڈریشن کراچی کے نائب صدر اور پارکو ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری سید محمد نیاز 30 مئی کو حرکت قلب رکنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 60سال پانچ ماہ تھی۔ ایک سال قبل وہ PARCO سے ریٹائر ہوئے تھے اور کنٹریکٹ پر ملازمت کررہے تھے۔ مرحوم نے ایک صاحبزادہ، چار صاحبزادیاں اور بیوہ پسماندگان میں سوگوار چھوڑے ہیں۔ اس موقع پر مزدور رہنما شفیق غوری، وقار میمن، اشفاق خانزادہ، قاضی سراج، بنارس خان، موسیٰ خان اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔