مزید خبریں

محنت کشوں کی کراچی کارواںمیں بھرپور شرکت

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے کارکنان نے اپنے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال کی قیادت میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت مزار قائد سے نکالے گئے کراچی کارواں میں بھرپور شرکت کر کے کراچی کے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی ۔نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے محنت کش جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں اور کراچی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ہم جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔ کراچی اربوں روپے ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کراچی سے منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور کراچی کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیںاورنہ کوئی ا ن کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی پرآواز اٹھانے والا ہے ۔جماعت اسلامی کی حق دو کراچی مہم کراچی کے تین کروڑ مزدوروں کی مضبوط آواز ہے۔حکومت ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کے فور منصبوبہ مکمل کرے۔کراچی میں تمام ہائیڈرنٹ فوری طور پر بند کیے جائیں ۔کراچی کو بجلی فراہم کی جائے سیوریج سسٹم درست کیا جائے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن اور اس کی ملحقہ یونینز بھرپور طریقے سے کراچی کارواںمیں شریک ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔کراچی کو حافظ نعیم الرحمان جیسی جرات مند قیادت کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے۔جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔ کراچی کارواں میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سینئر نائب صدر محمد صغیر انصاری ،نائب صدور محمد خالق،محمد سلیم، مناظر الحسن، عبدالوحید کیانی، رضوان علی ،امیر روان، اشتیاق احمد ودیگر ذمہ داران اورملحقہ یویز کے ٹریڈ یونینز رہنمائوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔