مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہولناک اضافہ ظلم ہے

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہولناک اضافے کے خلاف صنعتی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔اس موقع پر محنت کشوں نے نے پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف نعرے درج تھے۔نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہونے والے اضافے نے ملک میں ایک قیامت برپا کر دی ہے ہر شخص آج مہنگائی سے چیخ اٹھا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ۔حکومت وزراء اورسرکاری افسران کا پیٹرول بند کرے اور فضول عیاشیاں بند کی جائیں ۔حکومت اب بھی پیٹرول پر30روپے اور ڈیزل پر80روپے منافع کما رہی ہے ۔آئی ایم ایف کی غلامی میں حکومت نے پوری قوم کو تباہ کر دیا ہے اور اب بجلی کے یونٹ میں8روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کو دیوار سے لگا دے گا۔ سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمراں بھی عوام دشمن اور غریب دشمن پالیسوں پر عمل پیرا ہیں جس سے ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔