مزید خبریں

مہنگائی کے سیلاب کو روکا جائیغلام محبوب احمد علی

PCہوٹلز نیشنل لیبر فیڈریشن کے رہنما غلام محبوب اور احمد علی عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئے دن پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر چیز کو پر لگتے جارہے ہیں۔ ملک میں اور خصوصاً ملوں، فیکٹریوں، ہوٹلز، انڈسٹری کے مزدور طبقے کی آمدنی نا ہونے کے برابر ہے اور یہ مظلوم طبقہ اس مہنگائی کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔ پنجاب گورنمنٹ نے وزیر اعظم کے حکم پر پچیس ہزار پر فوراً عملدرآمد کیا ہے۔ لیکن سندھ گورنمنٹ نے ابھی اس پر فیصلہ کرنا ہے۔کہ پچیس ہزار کرنے ہیں کہ نہیں۔جبکہ یہ فیصلہ پی پی پی کے چیئرمین کا تھا۔مگر افسوس اس پر گورنمنٹ سندھ کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔ملک کا مزدور طبقہ اس وقت انتہائی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ بیروزگاری بھی اپنی انتہا کو ہے۔ایک تو سیلری انتہائی کم ہیں۔ کرائے بھی 30 فیصد بڑھ چکے ہیں۔ ایسے میں مزدور طبقہ کس سے فریاد کرے۔ان مظلوموں کی کہیں سنوائی نہیں ہے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ ہو یا کوئی بھی ادارہ اپنے کام کو سنجیدہ نہیں لے رہا ہے اور کوئی بھی ادارہ مزدور طبقے کو ریلیف یا سیلری بڑھانے کے موڑ میں نہیں ہے۔ ہم ملک کے اعلیٰ اور خودمختار ادارے یعنی پارلیمنٹ سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا ملک کے مزدور طبقے کی حالت زار پرکچھ رحم کرو اور ان کی سیلری میں اضافے کا بل پاس کرو۔ تاکہ مظلوم و محروم طبقے کی اجیرن زندگی میں آسانی ہو۔