مزید خبریں

میں نے30 ہزار کروڑ روپے کراچی پر لگائے‘مصطفی کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر عوام کو جھوٹے وعدے اور دھوکے دیے۔ آج بھی ایم کیو ایم کو پینے کے پانی سے محروم عوام کی فکر نہیں ہے بلکہ وزارتوں اور دفاتر کھولنے کی فکر ہے۔ کراچی بیمار ہوگیا ہے میں نے30 ہزار کروڑ روپے اس شہر پر لگائے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آج میرا بدترین دشمن مجھ پر تین روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔