مزید خبریں

نارتھ کراچی میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 5-M سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت ممتاز ولد نور کے نام سے ہوئی جوکہ پولیس کوڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھاپولیس ملزم کی گرفتار ی کے لیے موقع پر پہنچی تو اس نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوا۔