مزید خبریں

ای او بی آئی پنشنرزکی پنشن 15ہزار ماہوار کی جائے‘مہران مزدورفیڈریشن

کراچی(پ ر)مہران مزدور فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری علی اوسط جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کمرتوڑ مہنگائی کی وجہ سے ایک چھوٹے خاندان کاگزربسرساڑھے 8ہزار روپے ماہوار میں کیسے ممکن ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طورپر رواں ماہ ملنے والی پنشن15ہزار روپے تک کی جائے بصور ت دیگر بزرگ پنشنرز سڑکوںپراحتجاج کرنے پرمجبورہوں گے۔