مزید خبریں

ملکی استحکام کیلیے ہر شخص کردار ادا کرے، اسلم فاروقی

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک معاشی ابتر صورت حال کے باعث تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور دوسری طرف دشمن قوتیں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے لیے گھات لگائے بیٹھی ہیں، ان حالات میں ملکی استحکام کے لیے ہر شخص کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ورنہ آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔