مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹریفک ودیگر واقعات میں 4افراد جاں بحق ، 5خواتین سمیت 10زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں حادثات واقعات میں 4افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خواتین سمیت 10افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس کے نزدیک فائرنگ کے نتیجے میں 20سالہ احسن ولدنور احمد شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کے ڈی اے فلیٹس کا رہائشی تھا جس کو تلخ کلامی کے بعد ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیاگیاملزمان جائے وارادت سے فرار ہوگئے۔واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ سائٹ ایریا اکبر فروٹ کمپنی کے قریب50سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود شہید بینظیر بھٹو پارک میں سمندر کے کنارے میں پانی میںڈوبی ہوئی 45سالہ ایک شخص کی لاش ملی، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی تاہم متوفی کی لاش کئی روز پرانی ہے، لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔حب ڈیم میں نہاتے ہوئے 50سالہ علی احمد ولد محمد قاسم مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق ہو گیا۔ دوسری جانب درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز6 نشاط حلیم کے قریب میں ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار مسلح رہزنوں نے 24سالہ نوجوان سفیان ولد حاجی ارصلا ح خان کو گولی مار زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،لانڈھی کے علاقے گلشن کریم سوسائٹی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے36سالہ محبت خان ولد فیض اور 27سالہ صلاح الدین ولد علی محمد زخمی ہوگیا ۔ سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود گلشن معمار جمالی گوٹھ ٹی سی ایس اسکول کے قریب ہونے والے جھگڑے کے دوران 2 بھائی 27سالہ عمر حیات ولد گل زمان اور22 سالہ عمر زمان ڈنڈے اور مکے لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ مومن آباد تھانے کی حدود فرینٹرکالونی اقصی ٰ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 30سالہ ایاز خان ولد تاوس خان زخمی ہوگیا ۔ گلشن معمار تھانے کی حدود نور مری گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25سالہ شفیع اللہ ولد شیر محمد شدید زخمی ہوگیا ۔ نیو کراچی سیکٹر 11/D جماعت خانہ کے قریب مکان نمبر 4/23 میں رہائش پذیر 40سالہ خاتون فردوس زوجہ صغیرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جس فوری طور اسپتال منتقل کردیا ۔فیڈرل بی ایریا سہراب گوٹھ کے قریب بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک خاتوں زخمی ہوگئی زخمی خاتون 26سالہ نسمیہ دختر علی خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔