مزید خبریں

اسٹینڈرڈ کیمیکل کے 300 محنت کشوں کو بحال کیا جائے،عبدالجمیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے لانڈھی میں چھے دن سے فیکٹری گیٹ پر دھرنا دینے والے 300محنت کشوں کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور احتجاجی کیمپ میں بیٹھے محنت کشوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ،اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر اسٹینڈرڈ کیمیکل کمپنی کمیٹی کے ذمے داران شبیر احمد ،فہد جمال ،مصطفی ،بابر علی اورامجد حسین نے عبدالجمیل خان کو فیکٹری مالکان کی جا نب سے کی جانے والی ظلم وزیادتیوں سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر عبدالجمیل خان نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹینڈرڈ کیمیکل فیکٹری کی انتظامیہ نے یک جنبش قلم فیکٹری میں کام کرنے والے 300سے زائد محنت کشوں پر فیکٹری کے دروازے بند کر کے اور ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر کے ظلم کی انتہا کی ہے اور یہ سراسر لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔