مزید خبریں

ملک نہیں عمران خان کی سیاست کے ٹکڑے ہونگے‘پی پی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے عمران خان کے ملک کے تین ٹکڑے ہونے کے بیان پر کہاہے کہ ملک نہیں عمران خان کی سیاست کے ٹکڑے ہونگے،ذاتی مقاصد پورے نہ ہونے پرعمران نیازی نے ملکی سالمیت پرحملہ کردیا، ملک اورجمہوریت کیلیے پیپلز پارٹی کی قیادت نے بہت قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اورملک کی بات کی ہے،آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکردفاع پاکستان کومضبوط بنایا۔ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری‘ اقبال ساندو دیگر رہنمائوں نے ایمپریس مارکیٹ پر عمران نیازی کے بیان کے خلاف پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان کھپے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری نے کہاکہ عمران خان اپنی ذات کے سوا کسی کوکچھ نہیں سمجھتا۔