مزید خبریں

جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی یوسی زمان ٹاؤن کے تحت مفت آئی کیمپ

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی یونین کمیٹی زمان ٹاؤن کے تحت ایل ایریا اور آئی ایریا کے درمیان ایک دوزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا۔مفت آئی کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم محمد قاسم خان نے کیا۔ محمد قاسم خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت عوام کی عملی خدمت کر رہی ہے اور ہم اللہ کی رضا کیلیے کام کرتے ہیں۔اس موقع پر ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اورسفید موتیا لیزر آپریشن کیلیے مریضوں کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔