مزید خبریں

ڈاکٹریاسمین راشد پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدرمقرر

لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں تنظیم کے اہم عہدوں کا اعلان کر دیا،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرکی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو تحریک انصاف وسطی پنجاب کا صدر جبکہ حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔پی ٹی آئی نے عامر کیانی کو شمالی پنجاب اور عون عباس بپی کو جنوبی
ریجن کا صدر مقرر کیا ہے۔فواد چودھری اور حماد اظہر بھی پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدارت کے امیدوار تھے لیکن قرعہ فال ڈاکٹر یاسمین راشد کے نام نکلا۔واضح رہے کہ شفقت محمود نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفا دیا تھا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرجری اور روبہ صحت ہونے کے باعث یہ تبدیلی کا وقت ہے، انہوں نے نئے صدر کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔