مزید خبریں

لاہور: انارکلی بازاربم دھماکے میں گرفتار 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں بم دھماکے میں ملوث گرفتار 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیر حراست دو دہشت گردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد کی برآمدگی کے لیے کھوکھر پنڈلے لیکر گئے تھے کہ اس دوران دہشت گردوں کے 4ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس سے گرفتار دونوں دہشت گرد عبدالرزاق اور ثنا اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد انارکلی دھماکے میں ملوث تھے۔