مزید خبریں

پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عاید

لاہور ( نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے۔عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، نیازی منرل واٹربھی کے پی حکومت کے خرچ سے پیتا ہے ۔ نیازی گرفتاری کے ڈر سے پشاور میں چھپ کر بیٹھا ہو ا ہے ۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں وزیروں پرسرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پرپابندی لگادی گئی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا، تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپیٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی، آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا اسمگل نہ ہو، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم حصول کا ہدف پورا کیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر عوام کے پیسے کو بے دردی سے خرچ کیا گیا، گزشتہ حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔